پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ،گرین شرٹس کے پاس ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا موقع
بدھ 14 دسمبر 2016 13:45
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کو پھر دوسری پوزیشن پر چھلانگ لگانے کا موقع مل گیا، چوتھے نمبر سے ترقی کیلئے آسٹریلیا کو کسی بھی مارجن سے زیر کرنا ہوگا، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ناکامی گرین کیپس کو پانچویں درجے پر پہنچا دے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران ٹیسٹ رینکنگ میں الٹا سفر کیا، وہ ٹاپ سے چوتھے نمبر پر پہنچی مگر اب ایک بار پھر پہلی پوزیشن کی جانب واپسی کا موقع میسر آرہا ہے،اس کیلیے لازمی طور پر آسٹریلیا کو شکست دینا ہوگی۔
بھارت کی انگلینڈ پر سیریز فتح سے صورتحال کافی حد تک واضح ہوچکی، اب اگر انگلش ٹیم آخری میچ جیت بھی لے تو اس کے پوائنٹس 103 ہوجائیں گے، میزبان کے 4-0 سے سیریز اپنے نام کرنے پر اس وقت دوسرے نمبر پر موجود انگلش ٹیم کے 101 پوائنٹس باقی رہ جائیں گے۔(جاری ہے)
دونوں ہی صورتوں میں آسٹریلیا پر کسی بھی مارجن سے فتح گرین کیپس کو دوبارہ دوسرے نمبر پر پہنچا دے گی۔
اس وقت ٹیم کے پوائنٹس 102 جبکہ کینگروز 105 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔گرین کیپس اگر وائٹ واش کریں تو ان کے پوائنٹس 108، 2-0 سے کامیابی پر 107 اور 1-0 سے فتح پر 105 پوائنٹس ہوجائیں گے۔ اگر پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں کسی بھی مارجن سے ناکام ہوئی تو اسے جنوبی افریقہ کی جگہ پانچویں نمبر پر جانا پڑے گا،البتہ سیریز ڈرا ہونے کی صورت میں گرین کیپس کو ایک پوائنٹ ملے گا اور وہ 103 پوائنٹس کی صورت میں چوتھے نمبر پر رہیں گے۔بھارت اس وقت 115 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر براجمان ہے ‘انگلینڈ سے سیریز کے اختتام پر وہ اپنے نمبرون اسٹیٹس کو مزید مضبوط کرلے گا، اس کے بعد اسے اپنے ملک میں ہی آسٹریلیا کا بھی سامنا کرنا ہے اس لیے فی الحال پوزیشن کو کوئی خطرہ دکھائی نہیں دیتا۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا 96، 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر موجود ہیں، ویسٹ انڈیز (69) اور بنگلہ دیش (65) آٹھویں اور نویں درجے پر ہیں، زمبابوے صرف پانچ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخر میں ہےمزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.