Live Updates

ْ پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے 27 دسمبر کے ممکنہ لانگ مارچ میں شریک نہیں ہوگی ،ْ علی محمد خان

قوم عمران خان کو اٴْن سیاسی جماعتوں سے دور دیکھنا چاہتی ہے جنہوں نے پاکستان کو ہمیشہ لوٹا ہے جس طرح سے بلاول بھٹو سیاست کرنا چاہتے ہیں بے نظیر بھٹو زندہ ہوتی تو ایسا کسی صورت نہ کرنے دیتیں ،ْانٹرویو

بدھ 14 دسمبر 2016 13:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 27 دسمبر کے ممکنہ لانگ مارچ میں شریک نہیں ہوگی۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پوری قوم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اٴْن سیاسی جماعتوں سے دور دیکھنا چاہتی ہے جنہوں نے پاکستان کو ہمیشہ لوٹا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگرچہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سیاست میں متحرک ہونا خوش آئند بات ہے لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اپنے والد آصف علی زرداری کی پالیسی اور نظریات سے باہر نکل کر کام کریں ،ْجس طرح سے بلاول بھٹو سیاست کرنا چاہتے ہیں شاید بے نظیر بھٹو اگر زندہ ہوتی تو وہ انہیں ایسا کسی صورت نہ کرنے دیتیں۔علی محمد خان نے کہاکہ آصف زرداری کی ہی وجہ سے پیپلز پارٹی اس مقام پر پہنچی اور ملک کو بھی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق جب تک آصف زرداری الگ نہیں ہوں گے اس وقت تک پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات