پی پی ایل نے کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلٹی کے تحت مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے 21.7 ملین روپے کا عطیہ دیا

بدھ 14 دسمبر 2016 13:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء)پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلٹی (سی ایس آر) کے تحت مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 21.7 ملین روپے کا عطیہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سید وامق بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی اپنی سماجی وکاروباری ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے سماجی فلاح و بہبود کے مختلف کاموں میں معاونت فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے اپنی سی ایس آر ذمہ داری کے تحت سند ھ کے دو مختلف ہسپتالوں کو 12.4 ملین اور 9.3 ملین روپے کا عطیہ دیا ہے جس سے دیہی سندھ میں لوگوں کو مفت اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔