دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں اور پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا قومی دن پہلی بار 18 دسمبر کو منایا جائیگا

بدھ 14 دسمبر 2016 13:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت پر دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں اور پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا قومی دن پہلی بار 18 دسمبر کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک کی ترقی اور خدمات کے لئے کوششوں کو سراہنا ہے۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں اس دن کو منانے کے لئے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستانی سفارت خانوں میں سیمینارز، بحث و مباحثے اور نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :