نیشنل سینئرز کرکٹ کپ، پسرور سینئرز اور گوجرانوالہ بلیوز کی کامیابی

بدھ 14 دسمبر 2016 13:34

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) 18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں۔ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں کھیلے گئے میچ میں ہیپی سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 191رنز بنائے۔ زنیر بٹ نے 40، رفاقت علی 37، بخت جمال 31، محمد الیاس 25 اور بشیر نے 27 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

پسرور سینئرز کی طرف سے عبدالقیوم نی27 اور محمد آفتاب نے 36 رنز دے کر دو دو، محمد اسلم، نوید احمد اور رانا رضوان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پسرور سینئرز نے 25.3 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ محمد آفتاب نے 54، مرزا آصف 50،نوید احمد 33 اور میاں عمران نے 27 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ ہیپی سینئرز کی طرف سے عدنان نے 2، محمد عارف اور اصغر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی کالونی گوجرانوالہ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں گوجرانوالہ بلیوز نے ایکسٹریم گجرات کو 8 رنز سے ہرادیا۔ گوجرانوالہ بلیوز نے پہلے کھیلتے ہوئے 25 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ عاکف علی نے 86، یحییٰ خان 25 اور عطاء اللہ نے 24 رنز بنائے۔ ایکسٹریم گجرات کی طرف سے راشد اور شیراز نے 3،3 اور نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایکسٹریم گجرات 25اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 182 رنز بناسکی۔ فرید نے 30 اور راشد نے 80 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ گوجرانوالہ بلیوز کی طرف سے طارق محمود نے 3/20، سہیل بٹ 1/9 اور ماجد سعید نے 1/20 وکٹ حاصل کیں۔ عدنان رشید، محمد وقاص امپائر جبکہ سہیل زیدی سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :