سینئر اداکار حسن مراد کا اسٹیج ڈرامے پروڈیوس کرنے کا فیصلہ

نئے سال سے اپنے ذاتی ڈرامے پروڈیوسر کریں گے ‘ ذرائع

بدھ 14 دسمبر 2016 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) سینئر اداکار حسن مراد نے اسٹیج ڈرامے پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کرلیا ، نئے سال سے اپنے ذاتی ڈرامے پروڈیوسر کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حسن مراد نے ایک ڈرامہ پروڈیوسر کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت وہ مذکورہ پروڈیوسر کے اسٹیج ڈراموں میں کام کریں گے اور اب ان کا معاہدہ ختم ہونے والا ہے جس کے بعد وہ اپنی ذاتی پروڈکشن کا سلسلہ شروع کر دیں گے ۔اداکار حسن مراد نے اداکاری کے ساتھ اب بطور پروڈیوسر اسٹیج ڈرامے پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور سال 2017ء میں وہ بطور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اپنے اسٹیج ڈرامے شروع کر دیں گے ۔