سخاوت ناز کی ایک سال کے بعد دوبارہ الحمراء میں واپسی

اسٹیج ڈرامہ ’’ کوئین 2016ء ‘‘ میں شاندار پرفارمنس ، شائقین کی تعداد میں اضافہ

بدھ 14 دسمبر 2016 13:32

سخاوت ناز کی ایک سال کے بعد دوبارہ الحمراء میں واپسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) معروف کامیڈین اداکار سخاوت ناز کی ایک سال کے بعد دوبارہ الحمراء میں واپسی ، اسٹیج ڈرامہ ’’ کوئین 2016ء ‘‘ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار سخاوت ناز کو الحمراء ہال lمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ کوئین 2016ء ‘‘ کی کاسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے جس میں سخاوت ناز شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ سخاوت ناز کو اسٹیج ڈرامے کی کاسٹ میں شامل کرنے کے بعد ڈرامہ شائقین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ یاد رہے کہ سخاوت ناز ایک سال کے عرصے کے بعد دوبارہ الحمراء میں ہونے والے کسی اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کر رہے ہیں۔