نامور گلوکارہ شبنم مجید نے اپنی نئی البم پر کام کا آغاز کر دیا

بدھ 14 دسمبر 2016 13:32

نامور گلوکارہ شبنم مجید نے اپنی نئی البم پر کام کا آغاز کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے اپنی نئی البم پر کام کا آغاز کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید نے طویل عرصے کے بعد اپنی ذاتی میوزک البم کے لئے کام شروع کر دیا ہے اور ابتدائی تین گانوں کی ریکارڈنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ باقی گانوں کی ریکارڈنگ مکمل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو البم بھی بنائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شبنم مجید آج کل بچوں کو میوزک کی تربیت دینے کے ساتھ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں گلوکاری کا بھی مظاہرہ کر رہی ہیں۔