فلمسٹار میرا کی عروہ حسین اور فرحان سعید کے لئے نیک خواہشات

دعا ہے دونوں اپنی نئی زندگی کا آغاز خوشگوار انداز میں کریں ،عروہ حسین کے تمام خواب پورے ہوں

بدھ 14 دسمبر 2016 13:32

فلمسٹار میرا کی عروہ حسین اور فرحان سعید کے لئے نیک خواہشات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میری عروہ حسین اور فرحان سعید کے لئے نیک خواہشات ہیں اور میری دعا ہے کہ وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز خوشگوار انداز میں کریں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ہر لڑکی کے کچھ خواب ہوتے ہیں اور دعا ہے کہ عروہ حسین کے تمام خواب پورے ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی تک مجھے عروہ حسین کی جانب سے شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ، اگر دعوت ملی تو شادی پر جائوں گی ،بن بلائے شادی پر جانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی آج تک کسی کی شادی پر بن بلائے گئی ہوں ۔

اداکارہ میرا نے اپنی شادی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی ، میری شادی کے حوالے سے آپ لوگوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ۔

متعلقہ عنوان :