سابق جنوبی افریقن ٹیسٹ کرکٹر اور اوپننگ بلے باز سڈ او لین عمر 89 برس میں انتقال کر گئے

بدھ 14 دسمبر 2016 13:27

سابق جنوبی افریقن ٹیسٹ کرکٹر اور اوپننگ بلے باز سڈ او لین عمر 89 برس ..

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) سابق جنوبی افریقن ٹیسٹ کرکٹر اور اوپننگ بلے باز سڈ او لین عمر 89 برس میں انتقال کر گئے سڈ اولین کو 1960ء سے 1961ء کے دوران سات ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا، انہوں نے بارہ اننگز میں 297 رنز بنائے جس میں ان کی دو نصف سنچریاں شامل ہیں اس کے علاوہ انہوں نے 92 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جس میں انہوں نے 4525 رنز بنائے، چار سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں سکور کیں، وہ تیز ترین اور چست فیلڈر کے طور پر مشہور تھے اور انہوں نے 97 کیچز لئے۔

متعلقہ عنوان :