اسمتھ ،ْ وارنر میرا ہدف ہوں گے ،ْوہاب ریاض

ہمارے پاس وہ صلاحیت ہے ،ْ ہر کوئی ٹیسٹ سیریز کے میچوں کیلئے تیار ہے ،ْ انٹرویو

بدھ 14 دسمبر 2016 13:27

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ برسبین میں سیریز کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے مرکزی بلے باز اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر ان کا ہدف ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ مجھے وہ کرنا ہے جو میں بہت اچھا کرتا ہوں ،ْمیں جارحانہ باؤلنگ کروں گا اور اسی طرح میں شارٹ گیندیں بھی کروں گا۔

پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچوں میں 65 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر نے ورلڈکپ 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اپنی جارحانہ باؤلنگ سے خوب شہرت کمائی تھی اور برائن لارا سمیت کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں نے وہاب ریاض کی بڑی تعریف کی تھی۔وہاب ریاض نے کہاکہ آپ کو ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ پر یلغار کرنا پڑتی ہے ،ْآپ ان کی طرف نہیں دیکھ سکتے کہ وہ آپ کو وکٹ دیں بلکہ آپ کو ان کی وکٹ خریدنا پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہمیں چیلنج لینا پڑے گا اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ آسٹریلیا ہوم گراؤنڈ میں ایک اچھی ٹیم ہے بلکہ بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ان پر جوابی حملہ کرنا ہوتا ہے اور ہمارے پاس وہ اعتماد ہے ،ْہمارے پاس وہ صلاحیت ہے اور ہر کوئی ٹیسٹ سیریز کے ان میچوں کے لیے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے موقع ہوسکتا ہے کہ وہ ریکارڈ کو توڑ دیں۔

جارح مزاج باؤلر نے کہاکہ ہمیں 20 وکٹیں لینی ہیں اور یقیناہم اسی طرف دیکھ رہے ہیں ،ْ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ کوئی بھی ایشیائی ٹیم آسٹریلیا میں کوئی سیریز نہیں جیتی ،ْاسی لیے ہماری نظر اس پر بھی ہیں اور یہ چیز ہمارے لیے حوصلے کا باعث ہے اور ہمیں کچھ کرنے کا تحریک بھی دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :