جعلی دستاویزات پرسپین جانے کی کوشش کرنیوالے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 14 دسمبر 2016 12:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پرجعلی دستاویزات کے ذریعے سپین جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منڈی بہائو الدین کا شفقت محمود جعلی دستاویزات پر نجی ائیر لائن کے ذریعے سپین جارہا تھاکہ امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔