Live Updates

ہائیکورٹ نے کرپشن کی بنیاد پر نواز شریف اور شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست نا قابلِ سماعت قرار دیکر مسترد کردی

بدھ 14 دسمبر 2016 12:57

ہائیکورٹ نے کرپشن کی بنیاد پر نواز شریف اور شہباز شریف کی نااہلی کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن کی بنیاد پر وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست نا قابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی شہری فیصل نصیر کی درخواست پرفیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکا الزام تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کرپشن میں مبتلاہیں، اس کے علاوہ وفاق اور پنجاب کے ہر محکمے میں منظورِ نظر نااہل افسروں کو لگایا جا رہا ہے، دونوں بھائی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پربھی پورا نہیں اترتے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے بارے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ بدھ کے روز فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات