وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لئے 71 ارب 2کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے

بدھ 14 دسمبر 2016 12:51

وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی حکومت کے خصوصی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لئے 71 ارب 2کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لئے 1کھرب 99ارب 66کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے 20ارب ، پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 6ارب 86کروڑ ، واپڈا کے لئے 2ارب 93 کروڑ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 42ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔