پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 48 ارب 7کروڑ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 14 دسمبر 2016 12:51

پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 48 ارب 7کروڑ روپے کے فنڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی وترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 48ارب 7کروڑ 56لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1کھرب 33ارب 17کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے بلوکی میں 1200میگاواٹ ایل این جی پاور پلانٹ کے لئے 12ارب 93کروڑ، حویلی بہادر شاہ ایل این جی پاور پلانٹ کے لئے 12ارب 63کروڑ ، کوئٹہ میں گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن کے لئے 3کروڑ 92لاکھ ، بلوچستان میں 100چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 28کروڑ، جامشورو میں دراوت ڈیم کے لئے 1ارب کچھی کینال منصوبے کے لئے 1ارب ، تھر میں واٹر سپلائی کے لے 22کروڑ، نئی گج ڈیم کئے لئے 1ارب 20کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :