مختلف بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

بدھ 14 دسمبر 2016 12:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے مختلف بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد حان کے مطابق تربیتی کیمپ میں8کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں جمیل کھوکھر اور فحرالزمان جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔