قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپین شپ میں شرکت کرے گی

بدھ 14 دسمبر 2016 12:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق چیمپن شپ 23 فروری سے 3 مارچ تک بحرین میں کھیلی جائے گی جس میں 10کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے اور انہیں کوچز جدید و اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :