انوشکا کے فلم انڈسٹری میں 8 سال مکمل ‘ شاہ رخ خان نے بہترین اداکارہ قرار دیدیا

بدھ 14 دسمبر 2016 12:49

انوشکا کے فلم انڈسٹری میں 8 سال مکمل ‘ شاہ رخ خان نے بہترین اداکارہ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کنگ خان کو بہترین کو اسٹار ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘‘رب نے بنادی جوڑی’’ سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ انوشکا شرما کو انڈسٹری میں 8 سال مکمل ہوگئے۔ فلم کے 8 سال مکمل ہونے پرشا ہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفلم ‘‘رب نے بنادی جوڑی’’ کی کچھ یادیں شئیر کیں اورہدایتکار ادیتیا چوپڑا، انوشکا شرما اور فلم کی کاسٹ کو بھی یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان یادوں کوبھول نہیں پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :