گلوکار پرنس کا لباس اور جمی ہنڈرکس کا گٹار نیلامی کیلئے پیش

بدھ 14 دسمبر 2016 12:44

گلوکار پرنس کا لباس اور جمی ہنڈرکس کا گٹار نیلامی کیلئے پیش
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) لندن میں گلوکار جمی ہنڈرکس کا گٹار اور مشہور پاپ گلوکار پرنس کا لباس نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہنڈرکس نے گٹار پچیس ڈالر میں نیویارک سے خریدا تھا۔ آنجہانی پرنس کا نیلامی میں رکھا لباس انہوں نے 1993 میں پہنا تھا۔ منتظمین کو امید ہے کہ گٹار ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر جبکہ پرنس کا لباس اڑتیس ہزار ڈالر تک بک سکتا ہے۔