سگی بہن اور بہنوئی گاڑی‘ لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار‘ اداکارہ جیا بٹ کا الزام

بدھ 14 دسمبر 2016 12:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) سٹیج اداکارہ جیا بٹ کے ساتھ فراڈ ہو گیا‘ سگی بہن اور بہنوئی گاڑی اور لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جیا بٹ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بہنوئی کو نئی گاڑی لینے کے لئے 16 لاکھ روپے لئے جو اس نے اپنے نام سے نکلوا لی، چند روز قبل ہمشیرہ کو 24 لاکھ روپے کی رقم امانت کے طور پر رکھوائی تھی، بہن اور بہنوئی میری گاڑی اور 24 لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ دونوں گزشتہ 2 روز سے غائب ہیں، موبائل فون بھی بند جا رہے ہیں، بہن اور بہنوئی کے خلاف بہت جلد فراڈ کا مقدمہ درج کرائوں گی۔