سینہ دہک رہا ہو تو کیا چٴْپ رہے کوئی……کیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی

معروف فلسفی شاعر جون ایلیا کا کل 85واں یوم پیدائش منایا جارہاہے

بدھ 14 دسمبر 2016 12:44

سینہ دہک رہا ہو تو کیا چٴْپ رہے کوئی……کیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء)معروف فلسفی شاعر جون ایلیا کے مداحوں نے ان کا 85واں یوم پیدائش منا یا۔جون ایلیا اردو شاعری کا ایک بہت بڑا نام اور ان کے قطعات اردو اپنی مثال آپ ہیں۔جون ایلیا کا اصل نام سید اصغر جون تھا۔

(جاری ہے)

وہ 14دسمبر 1931 کو بھارتی شہر امروہا میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستا ن کے بعد ہجرت کرکے کراچی میں سکونت اختیار کی۔اپنے انوکھے انداز ِتحریر کے باعث جلد ہی فن شاعری کی بلندیوں تک پہنچے۔ جون ایلیا کو دیگر کئی زبانو ں پر بھی عبور حاصل تھا۔ وہ غزل نگاری میں کمال رکھتے تھے۔فن شاعری کا یہ درخشاں ستارہ 8نومبر 2002کو ڈوب گیا، انہیں کراچی میں فن کیا گیا۔