سیکنڈلز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتا ‘ببرک شاہ

بدھ 14 دسمبر 2016 12:44

سیکنڈلز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتا ‘ببرک شاہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء)اداکارببرک شاہ نے کہا ہے کہ سیکنڈلز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتا‘ مجھے اپنے کام پر مکمل اعتماد ہے اور یہی میری کامیابی کا راز ہے‘ بھارتی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی لیکن فی الحال میرا بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

(جاری ہے)

کچھ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ وہ شہرت حاصل کریں چاہے اس کیلئے انہیں کوئی غلط کام ہی کیوں نہ پڑ جائے۔ میں سیکنڈلز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ میری محنت ہی کامیابی کا راز ہے۔