مڈل آرڈ بلے باز حارث سہیل کرکٹ میدانوں میں واپسی کے لیے تیار

بدھ 14 دسمبر 2016 12:02

مڈل آرڈ بلے باز حارث سہیل کرکٹ میدانوں میں واپسی کے لیے تیار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر۔2016ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل اپنے مستقبل کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کیخلاف میدان میں آگئے ،انکا کہنا تھا کہ وہ صحت یابی کے بعد رواں ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں ٹریننگ شروع کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل کا کہنا تھا کہ وہ گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرچکے ہیں اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے سیزن کے آغاز سے قبل فٹنس بہتر بنانے کیلئے این سی اے میں ٹریننگ شروع کریں گے جہاں ٹریننگ کے بعد ٹرینر میری فٹنس کے بارے میں کچھ کہہ سکیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیانے پی سی بی کے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ 2015 ء میں دبئی میں حارث سہیل کے گھٹنے کا آپریشن ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ناکام ہوگیا جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے لندن بھیجا گیا اور شاید حارث سہیل اب پاکستان کی نمائندگی دوبارہ نہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

27سالہ حارث سہیل نے پاکستان کی جانب سے 22 ایک روزہ میچوں میں 43 کی اوسط سے 774 رنز بنائے ہیں جس کے بعد ماہرین کرکٹ کو ان سے بڑی توقعات وابستہ تھیں تاہم 2015ء میں گھٹنے کی انجری کے باعث ان کے کیریئر کو نقصان پہنچا اور و ہ طویل عرصے کرکٹ سے دور رہے، رواں سال حارث سہیل کو اے ٹیم کے ساتھ انگلینڈ بھیجا گیا تھا جہاں ایک دفعہ پھر گھٹنے کی انجری کی شکایت پر انہیں وطن واپس لوٹنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :