بھارتی ٹی وی ڈرامہ کرائم پٹرول کے ادارکار کملیش پانڈے نے خود کُشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 دسمبر 2016 12:01

بھارتی ٹی وی ڈرامہ کرائم پٹرول کے ادارکار کملیش پانڈے نے خود کُشی کر ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر 2016ء): بھارت ٹی وی ڈرامہ کرائم پٹرول کے اداکار کملیش پانڈے نے خود کُشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرائم پٹرول میں ایک پولیس افسر کا کردار نبھانے والے معروف اداکار کملیش پانڈے نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں خود کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

(جاری ہے)

کملیش کی سالی انجنی نے کچھ روز قبل اپنی بیٹی کی شادی کی اور کملیش کو مدعو نہیں کیا جس پر کملیش خاصا پریشان دکھائی دیتا تھا۔

کملیش نے کافی زیادہ شراب پینے کے بعد اپنا ریوالور نکال کر پہلے ہوا میں فائر کیا جس کے بعد سینے میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ صدمے سے دو چار اہل خانہ نے فوری طور پر ایمبولینس کو طلب کیا لیکن راستے میں ہی کملیش زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق یہ ایک خود کُشی کا واقعہ ہے البتہ مزید تفصیلات پوسٹمارٹم کے بعد معلوم ہوں گی۔ کملیش کے سوگواروں میں اس کی بیوہ اور دو بیٹیاں ہیں۔