ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل امتحان میں آر ایم آئی کی پہلی پوزیشن

بدھ 14 دسمبر 2016 12:20

پشاور۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء)رحمن میڈیکل کالج نے ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل امتحانات کے نتائج میں کامیابی کی فیصد شرح میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک تیرہ میڈیکل کالجوں نے ان امتحانات میں شرکت کی جن میں رحمن میڈیکل کالج کے 93فیصد طلباء پاس ہوئے جو خیبرمیڈیکل یونیورسٹی سے منسلک کالجوں میں سب سے زیادہ ہے۔