گندھارا ہندکوبورڈ پاکستان کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے مذاکرے کا اہتمام

بدھ 14 دسمبر 2016 12:20

پشاور۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) گندھارا ہندکوبورڈ پاکستان کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک مذاکرے کا اہتمام کیاگیا‘ جس کی صدارت بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمدضیاء الدین نے کی جبکہ سوات سے تعلق رکھنے والے ممتاز محقق انعام الله توروالی خصوصی طورپر شریک ہوئے‘ محمدضیاء الدین نے کہاکہ انسانیت کا راشتہ ہم سب لوگوں میں مشترکہ ہے‘ یعنی مذہ‘ زبان‘ رنگ ونسل وغیر ہ تو ہماری پہچان کا حوالہ ضرورہے مگر برتری کا معیار صرف تقویٰ ہے ‘ انعام الله توروالی نے کہاکہ ہمارے صوبے میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں جبکہ اہمیت کچھ زبانوں کو دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :