ہپی ڈے سکول سسٹم میں فن فیئر تقریب کا انعقاد

بدھ 14 دسمبر 2016 12:10

پشاور۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء)ہپی ڈے سکول سسٹم پشاور صدر میں فن فیئر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں سکول کے بچوں وبچیوں نے مختلف سٹال لگائے تھے جس میں ملبوسات‘ کھانے پینے کی اشیاء‘ کھلولنے اور مختلف قسم کے سٹال شامل تھے‘ فن فیئر میں بچوں اور والدین نے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ اس کے علاوہ بچیوں نے مختلف قسم کے ٹیبلو بھی پیش کیے ،تقریب میں بچوں کی بہترین پرفارمنس پر سکول کی پرنسپل میمونہ کاشف اور اساتذہ نے داد دی ۔