فلم’’ 3 بہادر‘‘کل سنیما گھروں کی زینت بنے گی

امید ہے فلم پہلے پارٹ کی طرح کامیاب جائے گی‘شرمین عبید چنائے

بدھ 14 دسمبر 2016 12:06

فلم’’ 3 بہادر‘‘کل سنیما گھروں کی زینت بنے گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) فلم تین بہادر کا سیکوئل روینج آف بابا بالم کل15 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔تفصیلات کے مطابق تین بہادر اپنی بہادری کے کارنامے لیے پھر سے آرہے ہیں،یہ تین بہادر بڑی سے بڑی مشکل سے لڑتے ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے، اپنی بہادری کی کہانیاں لیے پھر سے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فلم پاکستان کے تمام بہادر بچوں کے لیے ہے۔بچے والدین کے ساتھ آئیں اور فلم سے لطف اندوز ہوں۔ فلم کی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ امید ہے فلم پہلے پارٹ کی طرح کامیاب جائے گی۔

متعلقہ عنوان :