اداکارہ عروا حسین اور گلوکار فرحان سعید کی شادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

دسمبر کو دونوں خوشگوار بندھن میں بندھ جائیں گے‘ دولہا اور دلہن ان دنوں شادی کی شاپنگ میں مصروف

بدھ 14 دسمبر 2016 12:06

اداکارہ عروا حسین اور گلوکار فرحان سعید کی شادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) اداکارہ عروا حسین اور گلوکار فرحان سعید کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی شادی کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ 18 دسمبر کو دونوں خوشگوار بندھن میں بندھ جائیں گے۔

(جاری ہے)

دولہا اور دلہن ان دنوں شادی کی شاپنگ میں مصروف ہیں۔ عروا حسین نے اپنی شادی کیلئے سوا دو لاکھ روپے کا عروسی جوڑا پسند کیا ہے۔ فرحان سعید نے گزشتہ ماہ عروہ کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے خاص رومانوی انداز میں ہیرے کی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی تھی جسے عروہ نے بخوشی قبول کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :