آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ، مزار قائد پر حاضری دی۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 دسمبر 2016 11:26

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ، مزار قائد پر حاضری دی۔ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر 2016ء) :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول رکھے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔ آرمی چیف نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر بھی رکھی، انہوں نے مزار قائد پر فاتحہ پڑھی اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔مزار قائد سے آرمی چیف کور ہیڈ کوارٹر گئے۔ جہاں انہیں کراچی آپریشن اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔