گوجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر ماں بیٹے سمیت 3 افراد قتل

واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے اورواقعے کی تحقیقات کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ، پولیس

بدھ 14 دسمبر 2016 11:21

گوجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر ماں بیٹے سمیت 3 افراد قتل
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) گوجرانوالہ میں پیپلزکالونی میں کشمیر روڈ پر دیرینہ دشمنی کے باعث فائرنگ سے ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گوجرانوالہ کی پیپلزکالونی میں کشمیر روڈ پر نامعلوم افراد وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کوسول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹا اورایک شخص 65 سالہ شخص شامل ہے، شواہد کی روشنی میں واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ نظر آتا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :