پتوکی ،ٹرالر کی سکول رکشہ کو ٹکر ، ڈرائیور سمیت دوافراد جاں بحق،4بچے زخمی

بدھ 14 دسمبر 2016 11:21

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پتوکی میں دھند کے باعث طالبعلموں کو سکول لے جانیوالا رکشہ ٹرالر سے ٹکرا گیا ، حادثے میں رکشہ ڈرائیور سمیت چوتھی کلاس کا بچہ جاں بحق جبکہ 4 بچے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پتوکی میں گگا چک 29 سے رکشہ بچوں کو لے کر حبیب آباد سکول جا رہا تھا کہ ٹول پلازہ کے قریب دھند کے باعث روڈ کے کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں رکشہ ڈرائیور اور چوتھی کلاس کا طالبعلم 8 سال کا عاصم موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 بچے زخمی ہوئے۔ زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :