پی آئی اے کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز میں جنریٹر نے کام کرنا چھوڑ دیا ۔ پی آئی اے حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 دسمبر 2016 10:56

پی آئی اے کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز میں جنریٹر نے کام کرنا چھوڑ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر 2016ء) : پی آئی اے کے جدہ سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 740 میں اڑان بھرنے سے قبل ہی آگ بھڑک اُٹھی تھی جس کے نتیجے میں پرواز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم پی آئی اے کی جانب سے آئے موقف کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز میں اڑان بھرنے سے قبل جنریٹر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس سے آگ بھڑک اُٹھی۔

پی آئی اے نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ آگ خراب جنریٹر کے رُکنے کی وجہ سے لگی۔

(جاری ہے)

پرواز کو ملتوی کر کے طیارے کو فوری طور پر واپس پارکنگ میں معائنے کے لیے لے جایا گیا۔ طیارے میں موجود تمام مسافروں کو فوری طور پر باحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بھی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معائنے کے بعد اسی طیارے سے پرواز کو بھیجا جائے گا۔ پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ کچھ گھنٹوں کے بعد پرواز کو اسی طیارے میں جدہ سے ملتان روانہ کیا گیا جہاں علی الصبح پرواز با حفاظت اپنے مسافروں کو لیکر ملتان ائیر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔

متعلقہ عنوان :