Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کی نااہلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی

درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 14 دسمبر 2016 10:31

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کی نااہلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کی نااہلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست جمع کروائی تھی۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ذاتی شوگر ملز کی منتقلی کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے ذاتی مفاد کو ترجیح دیکر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔حلف کی خلاف ورزی پر شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی بنیاد پر شہباز شریف کو نااہل قرار دیا جائے۔جواب میں سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کو اسمبلی سے رجوع کرنا چاہئے۔درخواست ناقابل سماعت ہے، خارج کی جائے۔عدالت نے دلائل سن کر فیصلہ سنا دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات