جنید جمشید کی نماز جنازہ نور خان ائیربیس پر ادا کی جائے گی، بھائی ہمایوں‌جمشید

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 14 دسمبر 2016 10:31

جنید جمشید کی نماز جنازہ نور خان ائیربیس پر ادا کی جائے گی، بھائی ہمایوں‌جمشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر۔2016ء) جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ نور خان ائیربیس پر بھی ادا کی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں جمشید نے کہا کہ وہ جنید کی اہلیہ نیہا کی تدفین کراچی میں کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن نیہا کی والدہ نے لاہور میں تدفین پر اصرار کیا اسی لئے جنید کی اہلیہ کی تدفین لاہور میں ہو گی۔

جنید جمشید کی میت سے متعلق انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کی میت لینے آج اسلام آباد جا رہا ہوں۔11 بجے کی فلائٹ سےاسلام آباد پہنچوں گا۔ نور خان ایئر بیس پرجنید جمشید کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔جنید جمشید کی میت سی ون 30 کے ذریعے شام 7 بجے کراچی پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کل کراچی ہی میں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :