پاکستان جنوبی ایشیاء کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی بڑی منڈی ہے اور ملک میں متوسط طبقہ کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہونے سے کئی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں، بلینڈ الیوس ٹریڈ ڈائریکٹر برطانیہ

بدھ 14 دسمبر 2016 11:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان جنوبی ایشیاء کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی بڑی منڈی ہے اور ملک میں متوسط طبقہ کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہونے سے کئی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں برطانیہ کی ٹریڈ ڈائریکٹر بلینڈ الیوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں متوسط طبقہ کی تعداد میں تیزی سے ہونے والے اضافہ کی روشنی میں کئی برطانوی کمپنیاں اور برانڈز پاکستان میں اپنے سٹورز کھولنے کی خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائلز کی پاکستانی مصنوعات کی برطانیہ میںبڑی مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک برطانیہ باہمی تجارت میں وسعت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری مصنوبہ (سی پیک) کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے ‘ اکائونٹس ‘ فنانس ‘ پراجیکٹ مینجمنٹ اور آرکیٹیکچر و غیرہ کے شعبوں میں استفادہ کا خواہشمند ہے جس سے پاک برطانیہ اقتصادی تعلقات کے فروغ میں معاونت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :