بغیر ڈرگ فروخت لائسنس ، غیر رجسٹرڈ ، زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل اسٹورز کا سختی سے محاسبہ کیا جائے ،ڈی سی او سیالکوٹ کی ہدایت

منگل 13 دسمبر 2016 23:36

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء)ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈرگ انسپکٹرز اور محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ڈرگ فروخت لائسنس ، غیر رجسٹرڈ ، زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹوروں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

رنگ گورا کرنے اور موٹاپے کو کم کرنے والی ہربل ادویات کے نام پر لوگوں کے جان و مال سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ منگل کے روز ڈرگ انسپکٹر کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ای ڈی او سیا لکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ،سیکر ٹر ی کوالٹی کنٹرول بورڈ سیالکوٹ اویس الیاس ،ڈرگ انسپکٹر سیا لکوٹ نا ئلہ ارشد، ،ڈرگ انسپکٹر ڈسکہ محمد عا مر ،ڈرگ انسپکٹر سمبٹر یال اعظیم مغل اور ڈرگ انسپکٹر پسر ور اویس یو نس نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔