ہم پی ٹی آئی کی کون سی بات مانیں کہا گیا کہ کمیشن نہ بنا تولاک ڈائون کریں گے

آج پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کا پھولوں سے استقبال کریں گے ، وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 23:36

ہم پی ٹی آئی کی کون سی بات مانیں  کہا گیا کہ کمیشن نہ بنا تولاک ڈائون ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی کون سی بات مانیں کہا گیا کہ کمیشن نہ بنا تولاک ڈائون کریں گے ،آج پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کا پھولوں سے استقبال کریں گے ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اسمبلی اور عدالت میں دیئے گئے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ۔

تحریک انصاف سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف کمپیئن چلا رہے ہیں ۔ ہم نے کہا تھا کہ جو بھی فورم بنا اس میں شوائد جمع کروا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت صرف ہماری حکومت نے نہیں دی 1970 کی دہائی سے قطری شہزدے شکار کے لئے آتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف (آج) پارلیمنٹ میں آئی توپھولوں سے استقبال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :