پاکستان امریکہ کیلئے بہت اہم ملک ہے ‘ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نفرت پر مبنی بیان بازی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ‘ مسلمان مخالف بیانات امریکی اقدار کی عکاسی نہیں کرتے، ہمارا پلان ہے پاکستان سے دوستی کو آئندہ برسو ںمیں مزید مضبوط بنایا جائے،پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان فلر کوون کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان فلر کوون نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کیلئے بہت اہم ملک ہے ‘ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نفرت پر مبنی بیان بازی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ‘ مسلمان مخالف بیانات امریکی اقدار کی عکاسی نہیں کرتے۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امریکہ میں مسلمانوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کریں گے۔ امریکہ مذہبی رواداری اور تمام مذاہب کی آزادی پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارا پلان ہے پاکستان سے دوستی کو آئندہ برسو ںمیں مزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے لئے بہت اہم ملک ہے۔ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نفرت پر مبنی بیان سازی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ۔ مسلمان مخالف بیانات امریکی اقدار کی عکاسی نہیں کرتے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :