مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 39ویں سالانہ میلاد النبی کانفرنس

منگل 13 دسمبر 2016 23:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 39ویں سالانہ میلاد النبی کانفرنس گذشتہ روز راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس سے ڈاکٹر غضنفر مہدی ،صاحبزادہ مجتبی گل ،آقائے شہاب الدین دارائی ،مولانا ابوالحسن ،زہرا نقوی ،علامہ حسین احمد ،تنویر فاطمہ ،رقیہ شاہ بی بی نعیم قریشی ،ساقی حسین شاہ ،رفیق مغل اور دیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ آقائے دوجہان کا میلاد منانے والے خوش نصیب ہیں کہ وہ باعث تخلیق کائنات کی آمد کی خوشیاں مناتے ہیں ۔مقررین نے کہاکہ دور حاضر کے تمام مسائل دین سے دوری کی بدولت ہیں ہمیں سب کو اسوہ رسول کی پیروی اختیار کرتے ہوئے اپنے شب و روز سنت نبوی کے تابع کرنا ہوں گے ۔مقررین کاکہنا تھاکہ آںحضور کی ولادت باسعادت کو امت مسلمہ کا ہر فرد جشن کے طور پر مناتا ہے اور اس خوشی کا اظہار کرتا ہے کہ یہ وہ دن ہے جب آقائے دوجہاں اس جہان پر تشریف لائے ۔مقررین نے اس بات کی ضرورت پر زور دیاکہ امت مسلمہ اس موقع پر یہ عہد کرے کہ وہ اپنی زندگی کو سنت نبوی کے تابع بنائے گی اور اس عہد پر عمل پیرا رہے ۔