ادیب جاودا نی اور ابرار احمد خان کی لاہور بورڈ اور پی بی سی سی کے چیئرمین چوہدری اسمعیل سے ملاقات

منگل 13 دسمبر 2016 23:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودا نی اورراولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے لاہور بورڈ اور پی بی سی سی کے چیئرمین چوہدری اسمعیل سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ لاہور بورڈ کی سائٹ پر ٹیچرز کا اندراج نہ کرنے سے فارم بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ جماعت نہم دہم کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ انہوں نے ادیب جاودانی کے مطالبہ پر جماعت نہم دہم کے داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبر تک توسیع کردی ہے اس موقع پر راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد نے بالخصوص چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ظریف کی کائوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے جماعت نہم دہم کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :