آریا محلہ سے 1500 کلو غیر معیاری کیچپ برآمد، شملہ کیچپ یونٹ سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے 6 ہوٹلوں‘ بیکرز کو ناقص انتظامات پر وارننگ جاری کر دی

منگل 13 دسمبر 2016 23:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے آریا محلہ میں واقع شملہ کیچپ کوکیچپ میںسٹارچ کی ملاوٹ کرنے، نان فوڈ گریڈ کلر کا استعمال کرنے، کیچپ کی تیاری میں غر معیاری اور لیبل کے بغیروالی اشیاء کا استعمال کرنے،کیچپ کو سٹور کرنے کے لیے نیلے کیمیکل ڈرم کا استعمال کرنے، واشنگ ایریا گندہ ہونے، کیچپ کی بوتلوں پر غلط پتہ درج ہونے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بناپرسربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

کیچپ کے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے جس سے یہ پتہ چلا کہ کیچپ میں سٹارچ کی ملاوٹ ہے۔ اس کے علاوہ تقریبا 1500کلوغیر معیاری اور ملاوٹ شدہ کیچپ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ضائع کر دیا۔گلزار قائد جوڈیشل کالونی میں البرکت سوپر سٹور کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بناپر بہتری کے احکامات جاری کیے۔صادق آباد موڑپر المتفیق بیکرز، ماسٹر سوپر سٹور، اعوان فوڈزاور عباسی کریانہ سٹور کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بناپر بہتری کے احکامات جاری کیے۔سید پور روڑ اصغر مال چوک میںکراچی نصیب بریانی اینڈکیٹرنگ سروسز کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بناپر بہتری کے احکامات جاری کیے۔