اغوا کیس، رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے دوبارہ درخواست جمع کروادی گئی

منگل 13 دسمبر 2016 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ میں جہلم کی رہائشی لائبہ عروج نامی مغوی لڑکی کی بازیابی اور ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیئے دائر خواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے دوبارہ درخواست جمع کروادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوبارہ درخواست خواجہ قیصر اقبال کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت دائر کی گئی ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو مبینہ ملی بھگت سے اغواء کیا گیا پھراس کی بیٹی کی شادی مجید حیدرنامی بندے سے کرادی گئی ، مقدمہ کے اندراج اور کارروائی کے لیئے اس نے تھانہ پنڈ دادن خان درخواست دی مگر شنوائی نہ ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :