سینیٹر راحیلہ مگسی نااہلی کیس،حکم امتناعی برقرار سماعت فروری تک ملتوی

منگل 13 دسمبر 2016 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کی سینٹر راحیلہ مگسی کی الیکشن ٹربیونل اور مخالف امیدوار پی پی کی نرگس فیض ملک کے خلاف دائر درخواست کی ساعت میں فاضل عدالت نے معاملے پر جاری حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے الیکشن ٹربیونل نے نرگس فیض ملک کی درخواست پر راحیلہ مگسی کو آئین کے آرٹیکل 62,63 کے تحت نااہل قرار دینے کے لیئے کارروائی کا آغاز کیا تھا جبکہ انہیں سنیٹر کی سیٹ کے لیئے الیکشن لڑنے سے بھی روک دیا تھا ، جس کے خلاف رحیلہ مگسی نے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی جو مسترد ہوگئی تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیاتھا سپریم کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں رحیلہ مگسی کو سینٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی جبکہ الیکشن ٹربیونل کو مزید کارروائی سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے معاملے پر حکم امتناعی جاری کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :