ایف آئی اے میں ڈپوٹیشن پر غیر قانونی تقرریوں کے خلاف سوموٹو کیس کی سماعت،پی ایس پی آفسران کو کیس میں شامل ہونے کے لیئے درخواست جمع کروانے کی اجازت

منگل 13 دسمبر 2016 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ میں محکمہ ایف آئی اے میں ڈپوٹیشن پر غیر قانونی تقرریوں کے خلاف سوموٹو کیس کی سماعت میں عدالت نے متاثرہ پی ایس پی آفسران کو کیس میں شامل ہونے کے لیئے درخواست جمع کروانے کی اجازت دیتے ہوئے مزیدسماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو ڈپوٹیشن پرآنے والے پی ایس پی آفسران کے وکیل حامد خان نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکلان اپنے موقف میں کچھ کہنا چاہتے ہیں اور کیس میں فریق بننے کے لیئے درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں فاضل عدالت اس کی اجازات دے۔

عدالت نے قرار دیا کہ عدالت نے قوائدو ضوابط کی خلاف ورزی پر ازخود نوٹس لیا ہے ڈپویشنر سسٹم کی حوصلہ افضائی سے سنیئر اور میرٹ پر آنے والے آفراد کا حق مار جاتا ہے ،ڈپوٹیشنر کی واپسی سے متعلق عدالت عظمیٰ کا فیصلہ کسی فرد واحد کے لیئے نہیں تھا ، بعدازاں عدالت نے مذکورہ حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :