چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی مزار قائد پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

منگل 13 دسمبر 2016 23:34

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے دورہ کراچی کے دوران مزار قائد پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات نے قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مزار قائداعظم پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔