شہری دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، سی ٹی او

منگل 13 دسمبر 2016 23:34

فیصل آباد ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) شہری دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں فوگ لائٹس استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاے تمام بس اسٹیشن اور اہم گز ر گاہوں پر ناکہ جات لگا کر فوگ لائٹس ، انڈیکٹرز ،ہیڈ لائٹس اور بیک لائٹس کا معائنہ کرنے کے لیے ٹریفک وارڈنز کی ٹیمیں تشکیل دئے دی گئیں ان خیالات کاا ظہار چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او)عارف شہباز خان وزیر نے دھند کے اوقات میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دھند کے اوقات میں شہری اپنی گاڑیوں کی بریکس اور گاڑی میں نصب تمام الیکٹریکل سسٹم کو درست حالت میں رکھیں اس حوالے سے ہارن سمیت ، وائیپرز اور انڈیکیٹرز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں سی ٹی او نے مزید کہا کہ دھند کے اوقات میں شہری گاڑیوں کو سڑک کی انتہائی بائیں جانب چلائیں اور لائن لین کی پابندی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں کم عمری میں ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کی دھند میں کوئی گنجائش نہیں شہری بڑی شاہرات پر گاڑیوں کی پارکینگ کرتے ہوے سڑکوں کی انتہائی بائیں جانب جاکر گاڑیوں کو روکیں اور گاڑی کو روک کر پارکنگ لائٹس ہر صورت چلائیں اس موقع پر ٹریفک ہیڈ کواٹرسے انچارج لاری اڈہ ،جی ٹی ایس کے علاوہ جھنگ روڈکو بھی اپنے ایریا میں آنے والے بس اسٹیشنز پر جاکر فوگ لائٹس کی مہم چلانے اور اس کی افادیت بارئے اعلانات کروانے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے سی ٹی او نے اس موقع پر انچارج ایجوکیشن یونٹ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ دھند کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھر پور آگاہی مہم چلائے جس میں شہریوں کی گاڑیوں پر بلامعاوضہ ریفلیکٹرز بھی لگائے جائیں اس سلسلہ میں سست رفتار گاڑیوں کو باالخصوص ٹارگٹ کیا جاے چیف ٹریفک آفیسر نے دھند کے حوالے سے کی جانے والی کارروائی اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ ہفتہ وار کی بنیاد پر لینے کے لیے متعلقہ برانچ کو بھی احکامات جاری کر دئیے شہری دھند کی صورت میں کسی قسم کی رہنمائی یا مسئلہ کی صورت میں ٹریفک فری ہیلپ لائن 1915پر بھی کال کر سکتے ہیں۔