چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،،29گرفتار

منگل 13 دسمبر 2016 23:34

فیصل آباد ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کارروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10عددپسٹل،02 عدد بندوق قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے منگل کو یہاں بتایا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب28اشتہاری مجرمان اورایک ٹارگٹ ایفنڈرز کوگرفتارکرلیا۔شراب فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئی4.415کلو گرام چرس اور201لیٹر شراب برآمد کرلی ۔