فیصل آباد پولیس کا کریک ڈائون،منشیات فروش گرفتار،چار کلو گرام سے زائد چرس برآمد

منگل 13 دسمبر 2016 23:34

فیصل آباد۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) تھانہ جھنگ بازار اورتھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان محسن مسیح،اشفاق اور منورحسین کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ تھانہ جھنگ بازار پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم محسن مسیح کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1260گرام چرس برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ جھنگ بازار میں درج رجسٹر کر لیا، تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزمان اشفاق اور منور حسین کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سی3155گرام چرس برآمد کرلی اور ان کے خلاف مقدمات تھانہ کھرڑیانوالہ میں درج رجسٹر کرلیا۔

متعلقہ عنوان :