نشاط آباد میںلوکل کیچپ مینوفیکچرنگ یونٹ سر بمہر

منگل 13 دسمبر 2016 23:33

فیصل آباد ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نشاط آباد میںایک لوکل کیچپ مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا موقع پر کیچپ کے ٹیسٹ کیے گئے کیچپ ملاوٹ شدہ ہونے کی وجہ سے یونٹ کو سربمہر کر دیا۔اس کے علاوہ وجوہات یہ تھیں کہ کیچپ کی تیاری میں غیر معیاری رنگ کا استعمال کیا جا رہا تھا، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ تھے، کیچپ میں نان فوڈ گریڈ کلرز اور سٹارچ کی ملاوٹ،کیچپ کو سٹور کرنے کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرم استعمال کیے جار رہے تھے اور تقریبا 580کلوملاوٹ شدہ کیچپ کو ضبط کر لیا گیا۔

گرین مارکیٹ میںطلحہ ٹریڈرز ، کلیم ٹریڈرز اورشاہنواز ایسنس مارٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا ء پر بہتری کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جھمرہ روڑ پر الجنت سویٹس اینڈ بیکرزکو خوراک کی تیاری میں گندی مشینوں کا ستعمال کرنے، پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی، گندی دیواروں اور فرش ، حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ، سٹوریج ایریا نامناسب ہونے، زائدلمعیاد تیل استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص اتنظامات کی بناپر سربمہر کر دیااور 50لٹر زائدالمعیاد تیل اور خراب میٹھائی کو موقع پر ضائع کر دیا۔

مسلم ٹائون ون میں البرکت سوپر سٹور کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بناپر بہتری کے احکامات جاری کیے۔مزید کاروائی کرتے ہوئے جی ایم آباد میںایکو ڈرنکنگ واٹر کوانتظامات ناقص ہونے کی بناپر بہتری کے احکامات جاری کیے۔نر والہ روڑ پراشرف سویٹس اینڈ بیکرز، شیخ کریانہ اینڈ بریک فاسٹ پوائنٹ اور امدادیہ سویٹس اینڈ بیکرز کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بناپر بہتری کے احکامات جاری کیے۔سرگودھاروڑپر آئیڈیل پیور واٹر سے پانی کے نموجات اکٹھے کیے اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔گارڈن ٹائون میں آئیڈیل فیملی پیور واٹر کو بہتری کے احکامات جاری کیے۔